A Complete Blog on All Type of Social and Moral issues Relating To Religion -Politics.Discrimination
Fighting For Peace
No Racist Post
Always Preach Love No Hatred
Admin on Facebook Page
Pakistan Old Pic Lovers
Sunday, June 21, 2020
ٹک ٹاک وڈیو نے لی ایک اور جان؟ایک معصوم اور ھار گیا زندگی کی بازی
ایک بچہ جس کی عمر محض 17 سال تھی سجاول پولیس کے مطابق ایک ٹک ٹاک وڈیو بنا رھا تھا اور اس میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر ڈائیلاگ بول رھا تھا اچانک اس سے پستول چل گئی اور وہ ھلاک ھو گیا اس سے زیادہ افسوسناک واقع کے جب میں اس ٹاپک پر لکھ رھا تھا تو اوپر نظر آنے والی تصویر میں نے گوگل سے ڈاون لود کی اور اس تصویر کی تفصیل میں بھارتی شہر مہاراشٹر کا لکھا ھوا ھے آخر بچے ایسا کیوں کر رھے ھیں
ایسا ھی ایک سانحہ 22 سالہ نوجوان کے ساتھ پیش آیا جو ایک ٹک ٹاک وڈیو کے لئے ٹرین کے آگے بھاگ رھا تھا اچانک ٹرین کی زد میں آ کر ٹکڑے ٹکڑے ھو گیا کیا گزری ھو گی اس کی ماں پر اور اس کے دوستوں پر جو اس واقع کی وڈیو بنا رھے تھے
ایسا ھی ایک واقع پیش آیا 16 سالہ لڑکے حماد کے ساتھ سیالکوٹ میں جب وہ دوستوں کے ساتھ ایک وڈیو شوٹ کر رھا تھا اور اصلی پستول سے گولی چلی اور وہ ھلاک ھو گیا ماں اس کے غم میں پاگل ھو گئی
No comments:
Post a Comment