Saturday, June 6, 2020

بھارت میں مساجد میں قران پاک پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی؟کیا پاکستان میں ملا ایسا ھونے دینگے؟کیا جان کے تحفظ کے لئے احتیاط نھیں ھونی چاھیے

 بھارت میں کورونا وائیرس کی وجہ سے مسلمانوں کو نئی 

پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا



اب مسجد میں آپ قران پاک کو نھیں پڑھ سکتے آپ صرف یاد کیے ھوئے آیات اور کلمات کو دھرا سکتے ھیں

وضو گھر سے کر کے آنا ھو گا اور مساجد میں صفوں میں فاصلہ رکھنا ھو گا

ایک دوسرے سے ھاتھ ملانے یا گلے لگانے پر سخت پابندی ھو گی

نماز اور ازان کے درمیان وقفہ صرف پانچ منٹ کا ھو گا

فرض نماز کی ادائیگی کرین نوافل وغیرہ گھر جا کر پڑھیں

کیا پاکستان میں اس طرع کے قانون بنائے جا سکتے ھیں یہاں ھر شخص اس پر چیخنا شروع کر دے گا لیکن یے جان کی حفاظت کے لئے ھیں قران پاک کو اگر ھاتھ لگائیں گے تو پھر ھزاروں لوگ وھی قران پڑھیں گے تو اس سے بیماری اگر کسی کو ھوئی تو وہ ھزاروں میں پھیلے گی

بھارت میں مساجد کھولنے کیلئے جاری کئے گئے رہنما اصول

٭ مسجدوں میں صرف فرائض کی ادائیگی کریں، سنتیں اور نوافل گھر میں پڑھیں۔

٭ جماعت کے وقت سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں، یعنی نمازیوں کے درمیان ایک ضروری فاصلہ ہو۔

٭ مسجد میں ماسک پہن کر آئیں اور جب تک مسجد میں رہیں ماسک پہنے رہیں۔

٭ اذان اور نماز کے درمیان زیادہ وقفہ نہ رکھیں۔ یہ وقفہ 5 منٹ کا ہو تو زیادہ مناسب ہے۔

٭ نمازوں کو امام صاحب طویل نہ بنائیں اور جمعہ کی نماز میں خطبہ بھی مختصر رکھیں۔

٭ مسجد میں جماعت سے پہلے اور بعد میں غیر ضروری اٹھنے بیٹھنے سے پرہیز کریں۔

٭ نمازی گھر سے جائے نماز لے کر آئیں اور مسجد میں رکھی ٹوپیوں کا استعمال نہ کریں۔

٭ وضو گھر سے کرکے مسجد پہنچیں۔ بہتر یہ ہے کہ متولی حضرات وضو خانے اور غسل خانے بند رکھیں۔

٭ ہر نماز سے پہلے مسجد کے فرش اور دیواروں کو سینیٹائز کیا جائے یا فینائل وغیرہ سے فرش کی دھلائی ضرور کریں۔

٭ مسجد میں کسی سے ملاقات کرتے وقت مصافحہ یا گلے ملنے سے بچیں۔


No comments:

Post a Comment