Sunday, May 17, 2020

گھر میں فرج رکھنا حرام ھے؟ ایران قصہ از چاچا خیر دین


#_گھر_میں_فریج_رکھنا_حرام_ہے "🎂
۔ ۔ ۔

مجھے ایک بار ایران کے ایک گمنام قصبے میں جانے کا اتفاق ہوا یہ "اصفہان اور شیراز" کے درمیان تھا۔ میں اسکا نام بھول گیا ہوں مجھے وہاں رات گزارنا پڑ گئی۔ میں یہ جان کر حیران رہ گیا پورے قصبے میں فریج نہیں تھا۔ میزبان نے بتایا ہم خوراک کو فریج میں رکھنا گناہ سمجھتے ہیں۔ میں حیران رہ گیا, وہ بولا شاہ ایران کے دور میں حکومت عوام کو فریج خریدنے کی ترغیب دیتی تھی, قسطوں پر ٹی وی اور فریج مل جاتے تھے پورے شہر نے فریج خرید لیے۔

ہمیں چند دن بعد احساس ہوا کہ ہمارے دل تنگ ہو گئے ہیں۔ ہم نے فالتو کھانا فریجوں میں رکھنا شروع کر دیا ہے, لوگ اس سے پہلے اضافی کھانا ضرورتمندوں یا ہمسایوں میں بانٹ دیا کرتے تھے۔ ہم میں سے ہر شخص اپنی ڈش ہمسائے کے گھر بھجواتا تھا اور ہمسائے اپنا کھانا ہمیں دے دیتے تھے لیکن فریج نے میزبانی اور محبت کا یہ سلسلہ روک دیا۔ ہمارے امام صاحب نے ایک دن پورے شہر کو اکٹھا کیا اور فریج کو حرام قرار دے دیا۔ حکومت نے بہت زور لگایا لیکن ہم لوگوں نے اپنے تمام فریج بیچ دیے یا پھر اپنے دور دراز کے رشتے داروں کو دے دیے۔ وہ دن ہے اور آجکا دن ہے ہمارے قصبے میں فریج واپس نہیں آیا۔

میں نے پوچھا اس سے کیا فائدہ ہوا؟ 
وہ ہنس کر بولا ”بہت فائدہ ہوا, ہمارے پورے شہر میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا, لوگ پیٹ بھر کرکھانا کھاتے ہیں اور باقی کھانا کسی نہ کسی مسکین, حاجتمند یا بھوکے کو دے دیتے ہیں۔ ہم لوگ ہمسایوں میں بھی کھانا بانٹتے ہیں اور یوں پورے شہر میں کوئی بھوکا نہیں رہتا۔۔۔ (ماخوذ)

۔ ۔ ۔
#وقاص_چودھری

No comments:

Post a Comment