Friday, May 22, 2020

پاکستان کا معیاری وقت سعید جاوید کے قلم سے

آپکو معلوم ہے کہ پاکستان کا معیاری وقت کب اور کیسے طہ کیا گیا ؟

30 ستمبر 1951 پاکستان کے  معیاری وقت کا تعین کیا گیا۔

پاکستان کا معیاری وقت شکرگڑھ سے لیا جاتا ھے.

" دین پناہ "  وہ مقام ھے جہاں سورج کی پہلی کرن پاکستان پر پڑتی ھے. یہ گاوں دین پناہ بھائی پور اور لالیاں کے وسط میں واقع تھا یہ گاوں مکمل طور پر ختم ھو چکا ھے وھاں پر اب صرف ایک مسجد ہی باقی ھے. اسی مقام سے ھندوستان کا بارڈر ختم ھوتا ھے اور کشمیر کا بارڈر شروع ھوتا ھے.

 پاکستان کا معیاری وقت  گرینچ ٹائم سے پورے پانچ گھنٹے آگے ہے۔ اس کاتعین ممتاز ماہر ریاضی پروفیسر محمود انور نے کیا تھا۔حکومت پاکستان نے اسے اختیار کرنے کا اعلان 30 ستمبر 1951 کو کیا اور یہ یکم اکتوبر 1951 سے نافذ العمل ہو گیا تھا۔

پروفیسر محمود انور وہ  پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ثابت  کیا کہ پاکستان کا معیار ی وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے ہے۔ حکومت ِپاکستان نے ان کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کا معیاری وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے مقرر کیا..!!

No comments:

Post a Comment