Monday, May 11, 2020

فوٹو شاپ جعلسازی حکومت


اخبار میں فوٹو شاپ کے ذریعے جعل سازی اور بلیک میلنگ کے کیسز کی دو خبریں چھپی ہیں.
سینیر صحافی برادرم سجاد شفیق بٹ کی بتائی ہوئی سرکاری سطح پر کی گئی ایسی ہی فوٹو شاپ جعلسازی یاد آگئی.
اپنے آخری دور میں وزیر اعظم  نواز شریف, برطانوی وزیر اعظم سے ملنے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ گئے تو پروٹوکول کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے انہیں رسیو کیا.مگر اس موقع کی تصویر  فوٹو شاپ کرکے اس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر بھی جوڑ دی گئی.
محکمہ اطلاعات کے افسران سے جب پتہ جوئی کی گئی کہ جناب ایسا تو ہوتا ہی نہیں کہ برطانوی وزیر اعظم جب کسی اور وزیر اعظم کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر رسیو کرے تو دوسرا تیسرا کوئی اور شخص بھی وہاں موجود ہو۔۔۔۔تو افسران ہنسنے لگے اور  کہا سچویشن کی ڈیمانڈ کے مطابق فوٹو شاپ کیا گیا ہے.
فوٹو شاپ کی گئی یہ تصویر ملک کے تمام اخبارات میں چھپوائی گئی. حالانکہ برطانوی میڈیا کی کوریج میں شہباز شریف موجود نہیں تھے.کیونکہ یہ برطانوی ریاستی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوتا اور پھر ایسا ہوا بھی تو نہیں تھا.
برادرم صفدر عباس سید کا شکریہ کہ انہوں نے اصل اور جعلی دونوں تصویریں ڈھونڈ  نکالیں.
MA

No comments:

Post a Comment