Monday, May 25, 2020

چین بھارت حالیہ تنازعہ'پس پردہ مکمل منظرنامہ: ھارون پاشا کی وال سے




چین نے لداخ پر قبضہ کر لیا، انڈین اخبار بزنس اسٹینڈرڈ میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کی رپورٹ، رپورٹ کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی چائنہ کے 5000 فوجی پانچ جگہوں سے لداخ میں گھس آئے: گیلون دریا کے ساتھ سے چار جگہوں سے اور پینگونگ ندی کے ساتھ ایک جگہ سے۔۔۔

یہ معمول کا فوجی تنازعہ نہیں ہے اور نہ ہی 2013 اور 2014 کی طرح متنازعہ علاقے پر چائنہ کا عارضی قبضہ ہے بلکہ اس دفعہ پیپلز لیبریشن آرمی ان علاقوں میں اپنے مضبوط دفاع کیلئے مورچے بنا رہی ہے اور بڑی گاڑیاں یہاں لے آئی ہے اور انکے دفاع کیلئے پیچھے ہیوی آرٹلری پہلے سے موجود ہے۔۔۔

یاد رھے کہ پیپلز لیبریشن آرمی کے سولجرز اپریل کے آخر میں گیلون وادی میں اتنا اچانک گھسے کہ انڈین آرمی ان کو آگے سے مقابلہ یا چیلنج تک نہ کر سکی. انڈین آرمی کی بار بار کوششوں کے باوجود پیپلز لیبریشن آرمی اب بھارتیوں کے ساتھ تنازعات پر بات چیت کیلیے فلیگ سٹاف میٹنگ بھی نہیں کر رہی۔۔۔

یہ تو تھی تازہ ترین صورتحال جس کا تذکرہ بھارتی اخبار میں ملا ھے۔ سوچنے کی بات ھے کہ آخر کیا وجہ ھے جو بھارت کو چینی افواج کے اندر گھس جانے کے باوجود سانپ سونگھ گیا ھے. کوئی میڈیا ردعمل نظر نہیں آ رہا کوئی پاکستان جیسی دھونس دھمکیاں چین کو نہیں دے رھے۔۔۔

آپ کو بتاتے ھیں اصل وجہ کہ انتہائی خفیہ رپورٹس تھیں کہ بھارت گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کی پوری تیاری میں ھے۔ جس کا مقصد گلگت بلتستان پر قبضہ کر کے سی پیک روٹس کو کاٹ دے اور گلگت میں تعمیر ھو رہے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر بھی روکوا دے گا۔ کیونکہ اس کام کیلیے بھارت کی پشت پناہی امریکہ اسرائیل بھی کر رہے ھیں۔۔۔

پاکستان کی پیشگی مدد کرنے کی غرض سے اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کو ناپاک بھارتی عزائم سے تحفظ دینے کیلیے چین نے باوجود اس کے کہ امریکہ کے ساتھ بھی کشیدگی اپنے عروج پر ھے پھر بھی بھارت کے اندر فوجیں گھسا دیں۔ اور سی پیک سمیت دیامیر بھاشا ڈیم اور پاکستان کی سالمیت کا دفاع کیا۔۔۔

بھارت کے پختہ ناپاک عزائم کو دیکھتے ھوئے چین نے بھی پختہ عزم کرتے ھوئے نہ ان علاقوں میں صرف فوجیں گھسا دیں (لداخ ریجن جہاں سے بھارت گلگت بلتستان پر حملہ کر سکتا تھا) بلکہ نئی پوزیشنوں پر چینی افواج بنکرز بھی بنا رہی ھیں جس کا واضع مطلب یہ ھے کہ چینی افواج اب پیچھے ہٹنے والی نہیں ھیں۔۔۔

یاد رھے لائن آف ایکچوئل کنٹرول لداخ ریجن بھارت کیلیے پاکستانی گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کا مختصر ترین اور واحد راستہ تھا جس پر اب خوفناک ڈریگن آ بیٹھا ھے اور بزدل بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ھیں۔ یہاں تک اطلاعات ھیں کہ چین نے بھارت کے 75 فوج بھی اسلحے سمیت اغواء کر لیے ھیں۔ کیا پتہ چینی فوج اب تک بھارتی فوجیوں کا سوپ بنا کر ہی بھی چکی ھو۔۔۔

دوسری طرف نیپال کے ساتھ بھی جو بھارتی تنازع شروع ھوا ھے۔ اس میں بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی سڑک کا معاملہ ھے جس میں چین نیپال کو بھرپور پشت ہنائی کر رہا ھے کہ بھارت کی بدمعاشی کو خاک میں ملاؤ ھم تمھارے ساتھ ھیں۔ یعنی چین نے دونوں ممالک نیپال اور پاکستان کے ساتھ اپنے اھم سٹریٹجک اور معاشی منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے بھارت کی ٹھکائی کا پورا پورا پلان بنا لیا ھے۔۔۔

چین بھارت کی یہ جنگ اب صرف اسی صورت میں ٹل سکتی ھے اگر بھارت پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم سے باز آ جائے۔ جو کہ یہ کام بھی مشکل لگتا ھے کیونکہ بھارت کو امریکہ اسرائیل پیچھے بیٹھ کر پاکستان پر حملہ کرنے کیلیے شدید دباؤ ڈال رہے ھیں۔ ساتھ بھارت خود بھی کئی سالوں سے گلگت بلتستان پر اپنا دعویٰ کر رہا ھے۔ بالخصوص اب جو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ھے اس سے بھی بھارت بہت تکلیف میں ھے۔۔۔

ڈیم بن جانے کی صورت میں پاکستان میں بجلی کا بحران حل ھو گا. پانی کی کمی پوری ھو گی۔ زراعت و خوارک میں اضافہ ھو گا جب کہ بھارت کبھی بھی اس کے حق میں نہیں ھے۔ بھارت پچھلے تہتر سالوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے پاکستان میں بہنے والے پانچوں دریاؤں پر چھوٹے بڑے لگ بھگ 124 ڈیمز بنا کر تقریبا تمام پانی روک چکا ھے. جس کا مقصد ہی پاکستان کو بنجر بنانا، پاکستان کو بھوکا پیاسا مارنا ھے۔۔۔

جو لوگ ان پانچوں دریاؤن کے قریب رہرے ھیں انہیں اچھی طرح علم ھے کہ صرف دریائے سندھ کے علاوہ باقی تمام دریا بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روک دیے جانے کی وجہ سے خشک ھو چکے ھیں. اب ڈیم بن جانے کی صورت میں بھارت کی یہ معاشی دھشتگردی کا منصوبہ کھڈے لائن لگ جانا ھے جو کہ بھارت کو کبھی منظور نہیں ھے۔۔۔

تو پیارے ھم وطنو پاکستان کے گلگت بلتستان پر حملہ جھاں سی پیک روٹ کاٹنے میں امریکہ و اسرائیل کا مفاد ھے۔ وھیں پہ ڈیم کی تعمیر روکنے میں خود بھارت کا پاکستان کے خلاف ناپاک منصوبے کا مفاد ھے۔ جبکہ بھارت کے ان تمام ناہاک عزائم کس خاک میں ملانا چین کے ان تمام منصوبوں کے دفاع کا مفاد شامل ھے۔ اب دیکھیے مفادات کے حصول اور مفادات کے تحفظ کی جنگ میں جیت کس کی ھوتی ھے۔ ھمارے دفاع میں آنے والے چین کے ساتھ ھم ہر طرح سے اور ہر سطح پر ساتھ کھڑے ہیں۔
Tahir kiani کی وال سے منقول

No comments:

Post a Comment