Monday, May 11, 2020

میاں نواز شریف اور پنجاب


نواز شریف نے  11جنوری 2017 کو چکوال میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"کٹاس راج کی تاریخ پانچ ہزار سال قبل مسیح ہے اوریہاں پر تاریخ اور آثار قدیمہ کیلئے بڑی کشش ہے۔ البیرونی نے زمین کا قطر بھی یہاں دریافت کیا۔ کٹاس راج ہندو،سکھ،عیسائی، پارسی اورمسلمان تہذیبوں کا حسین سنگم ہے" (این این آئی) 
سوال یہ ہے کہ نواز شریف کو ان ساری باتوں کا کیسے پتا چلا۔ کیوں کہ میاں  صاحب کے بارے میں تو جاتا ہے کہ وہ  گھاس کھانے یعنی پڑھنے سے کوئی دلچسپی نہیؔں رکھتے.صرف نوٹ پڑھنا جانتے ہیں۔ میاں صاحب نے سب کہا مگر یہ کبھی نا کہا کہ" وہ پنجابی ہیں،پنجاب ان کی جنمی سرزمین ہے اورپنجاب ان کی لاش پر تقسیم ہوگا؟کیوں..,کیوں آخر کیا وجہ ہے کہ ہرپڑھا لکھا پنجابی اپنی پنجابی شناخت سے انکاری ہے؟

No comments:

Post a Comment