Monday, May 11, 2020

کرونا وائرس کی احتیاط کیسے

‏COVID-19 
اس وائرس کے بارے میں ہم اب تک کیا کچھ جانتے ہیں کیا نہیں۔ 
۔ یہ وائرس کرونا فیملی سے ہے اور نوول ہے۔
۔اسکے پھیلنے کا ریٹ تیز ہے۔
۔ اسکی بیماری کرنے کا طریقہ اسی کی فیملی کئ وائرل سٹرینز MRS, SARS سے الگ ہے۔
۔ ہائی ہاسپیٹلائزیشن ریٹ کی وجہ سے دنیا بھر کا پبلک ہیلتھ سسٹم‏متاثر ہوا۔
-ڈائیگنوسس کیلیے صرف مالیکیولر تکنیک PCR کو ہی ایتھنٹک مانا گیا۔ 
۔80% علامات کے بغیر مریض دیکھے گئے۔
۔ مریض علامات کے بغیر وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے۔ 
 15% پیچیدگیوں کے ساتھ ہیں۔ 
5% کو وینٹیلٹر چاہیئے ہوتا۔
۔پیچیدگیوں کی شرح کا تعلق ہیلتھ سروسز کے ساتھ منسلک ہے‏-اسکا مکمل جینوم سیکوینس موجود ہے۔
-وائرس میں میوٹیشن قدرے سست ہے،  اگرچہ ہورہی ہے لیکن ابتک   distinct سٹرین ایمرج نہیں ہوئی۔ 
-اب تک وائرس کے نیچرل ہونے کے ہی شواہد  ملے ہیں۔
-اسکی پیچیدگیوں میں امیون ری ایکشن، ملٹییپل  آرگن فیلیئر ، نروس سسٹم اور خون کی پیچیدگیاں شامل ہیں۔‏جو چیزیں ابھی اور واضح ہونی ہیں 
۔ اینٹی وائرلز کی افادیت جو انسانی ٹرائل میں ہیں۔ 
۔ویکسین کی تیاری جنمیں 5 انسانی ٹرائیل میں ہیں۔
۔ اینٹی باڈیز کی ڈیٹیل سٹڈی کتنی پاور رکھتی دوسری دفعہ انفیکشن ہونےپرکتنا محفوظ رکھ پاتیں
۔ اینٹی باڈیز کے ٹیسٹ کوامیون پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ کا درجہ‏-کیا کوئی خاص جینیٹک میک اپ وائرس
 کو ریزسٹ کرتا ہے؟
یہ سب وہ چیزیں ہیں جو ابھی ریسرچ میں ہیں جیسے ہی انکے جواب ملیں گے اس بیماری کے خلاف بڑے بریک تھرو متوقع ہیں۔ 
تب تک اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔
ماسک، ہینڈ ہائجین۔ سوشل ڈسٹنسنگ کا اصول تب تک اپنائیں۔

No comments:

Post a Comment