تحریر:سید مہدی بخاری
انواع و اقسام کی بیویاں اپنے شوہروں سے لڑتی ہوئیں۔...
پائلٹ کی بیوی:
زیادہ مت اُڑو ! سمجھے ؟
ٹیچر کی بیوی:
مجھے مت سکھاؤ !
ڈینٹسٹ کی بیوی:
دانت توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی۔
حکیم کی بیوی:
نبض دیکھے بغیر طبیعت صاف کر دوں گی۔
ڈاکٹر کی بیوی:
تمہارا الٹرا ساؤنڈ تو میں ابھی کرتی ہوں۔
فوجی کی بیوی:
تم اپنے آپ کو بڑی توپ چیز سمجھتے ہو ؟
شاعر کی بیوی:
تمہاری ایسی تقطیع کروں گی کہ ساری بحریں اور نہریں بھول جاؤ گے۔
ایم بی اے کی بیوی:
مائنڈ یور اون بزنس۔
سافٹ وئیر ڈویلپر کی بیوی:
ابھی تمہارا سافٹ وئیر اپڈیٹ کرتی ہوں۔
نیٹورک انجینئر کی بیوی:
آپ کے سارے نیٹورک کا پتا ہے مجھے۔
وکیل کی بیوی:
تیرا فیصلہ تو میں کرتی ہوں۔
ڈرائیور کی بیوی:
گئیر لگا اور نکل یہاں سے۔
صحافی کی بیوی:
رکو، تمہاری تو خبر لیتی ہوں میں۔
حجام کی بیوی:
باز نہ آئے تو تمہاری حجامت بنا دوں گی۔
پولیس مین کی بیوی:
ایسی چھترول کرواؤنگی کہ نانی یاد آ جائے گی۔
مولوی کی بیوی:
ابھی پڑھتی ہوں ختم تمہارا۔
فوٹوگرافر کی بیوی:
حلیہ بگاڑ کے رکھ دوں گی تمہارا۔
لکھاری کی بیوی:
ایک نمبر کے چغد ہیں آپ۔
بینکار کی بیوی:
تمہارا حساب میں سیدھا کرتی ہوں۔
صاحبو، میں فوٹوگرافر اور لکھاری ہوں۔ ساتھ تک بندی بھی کر لیتا ہوں مگر شاعر تو ایسا نہیں۔ نیٹورک انجینئر کی ڈگری ہے اور دس سال اسی شعبہ میں نوکری کرتا رہا۔ میرا حساب یوں نکلتا ہے۔
"حلیہ بگاڑ کے رکھ دوں گی آپ کا۔ ایک نمبر کے چغد ہیں آپ۔ ساری بحریں و نہریں بھول جائیں گے۔آپ کے سارے نیٹورک کا پتا ہے مجھے"
باقی احباب اپنے اپنے شعبے کے مطابق اپنا حساب خود نکال لیں۔خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔۔۔
No comments:
Post a Comment