Copied.....
سلیوٹ کیپٹن سجاد گل سر!!
میں نے کل سے وہ آڈیو سنی ہے اور تب سے میرا دل بند ہے!!
پہلے پہل لگا یہ فیک آڈیو ہے. بھلا کسی کا خون جگر اتنا بھی برفاب ہوسکتا ہے؟
یہ پی آئی اے کے بدقسمت طیارے 8303 کے پائلٹ سجاد گل کی اویوی ایشن ٹاور سے آخری گفتگو تھی!
برقی کھڑ کھڑاہٹ..... ایوی ایشن ٹاور کا جواب کہ دونوں رن وے خالی کرا لیے گئے ہیں اور.....مزید کھڑکھڑاہٹ... . سجاد گل کی لینڈنگ کی کوشش، مگر لینڈنگ گئیر کھل نہیں سکا اور طیارہ پھر فضا میں بلند ہوا....
پھر "مے ڈے - مے ڈے" کی آواز!!!! ایوی ایشن کی دنیا میں یہ دو لفظ سب سے خطرناک الفاظ ہیں. یعنی کہ ڈیتھ وارنٹ پر سگنیچرز...اور آگے اللہ مالک ہے.
اپنے 24 سالہ فلائنگ کیرئیر میں لاہور ڈیفنس کے رہائشی سجاد گل نے 17 ہزار گھنٹے جہاز اڑائے تھے. صرف ائیر بس A320 ہی 4700 گھنٹوں سے زیادہ اڑائی تھی.
اس کے باوجود سجاد گل ایک تباہ شدہ جہاز کا پائلٹ ہے جس میں 80 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن گئے.
لیکن میں وہ آڈیو سنتا ہوں اور میری رگوں میں کوئی لکڑیاں جلاتا ہے. نیند میری آنکھوں سے روٹھ جاتی ہے.
اس لیے نہیں کہ وہ ایک مرتے ہوئے آدمی کی گفتگو ہے. اس لیے کہ اس کی زبان سے یہ الفاظ سنتا ہوں "مے ڈے - مے ڈے" اور "ہمارے انجن ناکارہ ہوچکے ہیں".
یہ الفاظ بہت واضح ہیں. ان میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں، سانس نہیں پھولا ہوا اور نہ ہی رقت کا کوئی اندیشہ ہے. نہ ہی کوئی جذباتی تھرتھراہٹ ہے.
یہ ایک کیپٹن کی باوقار آواز ہے، جو جہاز لینڈ کرنے کی بہترین کوشش کر چکا ہے اور پھر آخری مہلت کی تلاش میں ہے. وہ موت کو اپنی طرف چھلانگیں مارتے ہوئے بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہے، مگر وہ پورے حواس میں اپنی آخری کوشش کرتے ہوئے اس سے پنجہ لڑا رہا ہے. ہار ماننے کو تیار نہیں ہے.
مجھے یہ آواز سن کر ٹائی ٹینک کا وہ بوڑھا کپتان یاد آیا جو اپنے غرق ہونے والے جہاز پر پورے وقار کے ساتھ قد آور کھڑا رہا، حتیٰ کہ وحشی پانیوں نے اسے تاراج کر لیا.
جس دھج سےکوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے!!
ہم سب کی طرف سے سلیوٹ کیپٹن سجاد گل!!!
یہ پوسٹ دیکھنے اور پڑھنے والے ہر شخص کی جانب سے سلیوٹ. اللہ آپ سے راضی ہو.
آپ کی مشین ناکارہ ہوچکی تھی،
But you
fought till your last breath💔
کمرشل جہازوں کے پائلٹ ہیرو نہیں ہوتے. اگر وہ جہاز تباہ و برباد ہوجائیں تو پھر تو وہ بالکل ہیرو نہیں ہوتے. مگر آپ ہمارے ہیرو ہو! کیوں کہ اپنے آلات سے الجھتے ہوئے ایک حواس باختہ پائلٹ اس طرح نہیں بولا کرتے.
یو ٹرائیڈ یور بیسٹ سر!!!
No comments:
Post a Comment