انسان اور گدھا
تحریر:-عزیزخان ایڈوکیٹ ہائیکورٹ لاہور
باپ اور بیٹا سفر پر نکلے ساتھ اُن کا گدھا بھی تھا تھوڑی دور گئے تو ایک شخص ملا بولا عجیب لوگ ہو پیدل چل رہے ہو جبکہ سواری بھی پاس ہے اُس شخص کی بات سُن کر بیٹا گدھا پر بیٹھ گیا اور باپ ساتھ پیدل چلنا شروع ہو گیا ایک گاوں سے گزرے تو پھر لوگ ملے بولے بڑا نافرمان بیٹا ہے باپ پیدل چل رہا ہے بیٹا گدھا پر سوار ہے ؟
یہ بات سُن کر بیٹا شرمندہ ہو گیا اب باپ گدھا پر بیٹھ گیا جب اگلے گاوں میں سےگزرے تو پھر ایک آدمی ملا باپ کو گدھے پر سوار دیکھا تو بولا بُہت ظالم شخص ہے بیٹا پیدل چل رہا ہے اور خود گدھے پر سوار ہے باپ بھی شرمندہ ہو کر اُتر گیا اب باپ بیٹا نے فیصلہ کیا کہ دونوں گدھے پر سوار ہو جاتے ہیں ابھی تھوڑی دور گئے تھے کہ کُچھ لوگ ملے ان کو دیکھتے کر بولے خدا کا خوف کرو ایک بے زبان جانور پر اتنا ظُلم دونوں اس مظلوم گدھے پر سوار ہو
باپ بیٹا فوری طور پر گدھے سے اُتر گئے اور سوچنے لگے اب گیا کریں ؟ تھوڑی دیر سوچنے کے بعد دونوں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ گدھے کو اُٹھا لیا جائے پھر باپ بیٹے نے گدھے کو اُٹھا لیا اور اپنے سفر پر روانہ ہوگئے اب وہ جہاں سے گزرتے لوگ اُنہں دیکھ کر ہنستے تھے مگر دونوں نے ہمت نہیں ہاری ؟
(نتیجہ کہانی) گدھے پر زیادہ وزن نہں ڈالنا چاہیے؟؟؟؟؟
(نوٹ ) اس کہانی کی ہمارے معاشرے کے لوگوں سے مماثلت محظ اتفاقیہ ہے
No comments:
Post a Comment