Female Leopard mercilessly killed in Muzaffarabad, Kashmir. Male and female Leopard were mating when a villager shot the female. Now they are searching the male to kill him. These swine who killed the preserved animal are curse worthy.
یہ مادہ تیندوا آذاد کشمیر میں 16 مٸی 2020 کی رات 2 بجے سحری کے وقت نر تیندوا سے ملاپ کرنے کے دوران ماری گٸی۔
ملاپ کے دوران نر اور مادہ تیندوا کی
خر خراہٹ کی آواز سن کر مقامی شخص نے گولی چلاٸی اور پھرمردہ مادہ تیندوا کی کھال کو بھی اتار لیاگیا۔
نر تیندوا ابھی بھی اسی علاقے میں موجود ہے، اور وہ لوگ اس نر تیندوے کو بھی مارنے کی کوشش میں ہیں۔
وہاں کے لوگ تیندوے کو اپنے علاقے میں چیتا یا شیر کہتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں جہاں بھی تیندوے کو مارا جاتا، تیندوا مارنے والے پر فخر کیا جاتا ہے۔ اسکو بہادر سمجھا جاتا ہے۔
بڑے افسوس کے ساتھ کتنے غافل، غیر زمہ دار، بے رحم لوگ ہیں ہمارے۔ اتنے قیمتی جانوروں کو بڑے آرام سے مارا جارہا۔
یہ مادہ تیندوا انسانی آبادی سے دور اپنے قدرتی ماحول میں تھی۔ جہاں جا کے اسکو مارا گیا۔
آزاد کشمیر محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ ہے موقع پر جاکے اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے اس سنگین جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا اور جرمانہ کیا جاٸے۔
اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی جاٸے، یونین کونسل کی سطح پر علاقے کی ہر مسجد میں اعلانات کرواٸیں جاٸیں، مولوی اور امام مساجد کے ذریعے جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت کے متعلق عام لوگوں کو آگاہی دیں۔
سب کو اردو زبان میں معلوماتی مواد مہیا کیا جاٸے۔
یہ بہت مشکل کام نہیں ہے۔ بس حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر نیک نیتی سے عمل درآمد کروانے کی اشد ضرورت ہے۔
اگر تیندوے اسی طرح مرتے رہے تو جنگلی سوروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔
اور پھر بس ہمارا نقصان شروع۔
پہلے ہی ماحولیاتی نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہمیں مہنگی پڑ رہی ہے جس میں کمی کی بجاٸے اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اسکو روکنا ہوگا۔
نوٹ :
جہاں یہ مادہ تیندوا ماری گٸی وہ علاقہ مظفر آباد سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مین بازار رارا سے 3 کلومیٹر اوپر پناہ گزین کیمپ بانسرا کے پاس ہے۔
Shah Bibi
No comments:
Post a Comment