
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرلیا جائے گا، یوسف رضا گیلانی نے دو گھر بنا ئے اور 80 کروڑ کی سڑک بنوا کر فروخت کردیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں نیب میں کرپشن کیسز سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
بلاول بھٹو کی بجائے نیب اسلام آباد کے سامنے سینئر قانون دان فاروک نائیک پیش ہوئے تھے۔ اسی طرح نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر صابر شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیرنثارکھوڑو، محکمہ خوراک سکھرکے افسران، شرجیل میمن، عبدالکریم سومرو، سردارقیصرعباس اوردیگرکیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔
ریفرنس دائرکریں گے
پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2 مکان بنا کر 80 کروڑ کی سڑک بنوائی، پھر یہ دونوں مکان بیچ دیے۔ واضح رہے نیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گرد کرپشن کیسز میں گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ نیب نے پارک لینکمپنی کیس میں آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
No comments:
Post a Comment