\
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے نجی نیوز چینل کے 'کیمرا مین' پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
نجی نیوز چینل 'سما' کا کیمرا مین نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے جانے کی فوٹیج بناتے ہوئے راستے میں آگیا تھا، جس پر سابق وزیر اعظم کے گارڈز نے اس پر بے رحمانہ تشدد شروع کردیا۔
گارڈز کے تشدد سے کیمرا مین سید واجد علی شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی جتنا بھی بڑا لیڈر ہو سیکیورٹی پارلیمنٹ سے باہر چھوڑ کر آئے اور آئندہ کوئی شخصیت اپنے ساتھ سیکیورٹی گارڈ پارلیمنٹ کے احاطے میں نہیں لا سکے گی۔
No comments:
Post a Comment