Thursday, December 6, 2018

پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اصولی سیاست کی اور پھانسی کا پھندا چوما مگر یو ٹرن نہیں لیا اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتہ کیا۔
اسلام آباد میں زیبسٹ یونیورسٹی میں سندھی ٹوپی اجرک کے دن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹی تاہم تمام لوگوں کے لئے آئین و قانون پر یکساں عمل چاہتے ہیں
۔بلاول بھٹو نے کہا کہ فخر ہے کہ ہم اصولوں پرکھڑے ہیں اور جئےبھٹو کانعرہ لگا کر ہم نے تین آمروں کو گھر کا راستہ دکھایا۔
پی پی پی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ہم اپنی تمام ثقافت، زبانوں، روایات کے آمین ہیں ،سندھ کا ایک تاریخی حصہ ہے، موہن جو داڑو سے پتہ چلتا ہے یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ وہ خطہ ہے جس کو باب الاسلام کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یہاں 
لاقانونیت کی کوئی جگہ نہیں
بلاول بھٹو نے کہا کہ فخر ہے کہ ہم اصولوں پرکھڑے ہیں اور جئےبھٹو کانعرہ لگا کر ہم نے تین آمروں کو گھر کا راستہ دکھایا۔
پی پی پی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ہم اپنی تمام ثقافت، زبانوں، روایات کے آمین ہیں ،سندھ کا ایک تاریخی حصہ ہے، موہن جو داڑو سے پتہ چلتا ہے یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ وہ خطہ ہے جس کو باب الاسلام کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یہاں لاقانونیت کی کوئی جگہ نہیں
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں‘۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سینیٹرشیری رحمٰن نے بھی شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment