پاکستانی فلم کا مایہ ناز اداکار
اکمل پاکستانی فلم انڈسٹری کا وہ ھیرا اداکار تھا جسے برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار نے پنجابی دلیپ کمار کہا
اکمل کے بڑے بھائی اجمل فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت تھے جنہوں نے کیدو کا لازوال کردار فلم ہیر رانجھا میں کیا
اکمل خوبصورت گھبرو جوان تھا جو ھیرو کے لئے فٹ تھا اسے جنون تھا ھیرو بننے کا مقابلے کا دور اور نئے چہرے پر کوئی رسک نھیں لینا چاھتا تھا اسلئے وہ اپنے بھائی اجمل کی سفارش پر میک اپ مین کی جاب مل گئی اس نے اس کام میں شاندار مہارت حاصل کر لی اپنے اصل شوق کے لئے اس نے مختلف لوگوں کی منتیں کی پھر کچھ عرصے بعد پاکستان کے
مایہ ناز ڈائیریکٹر انور کمال پاشا سے ملا جنہوں نے اسے ایک چھوٹے سے رول میں کاسٹ کیا
اس کو اصل بریک سندھ کے علاقے گمبٹ سے تعلق رکھنے والے سید فقیر الدین کی فلم جبرو سے ملا جس کے ڈائیریکٹر مظفر طاھر جو منور سلطانہ اداکارہ کے بھائی تھے نے دیا
فلم انڈسٹری میں مزاق بن گیا ھیرو میک اپ مین ھیروئن بی کلاس یاسمین ڈائیریکٹر مظفر طاھر نیا اور موسیقی نیا موسیقار
یے فلم اس قدر تاریخی کامیابی سے دوبار ھوئی جو مثال ھے یے پاکستان۔ کی واحد پنجابی فلم تھی جسے بنگالیوں زبان میں ڈب کیا گیا جس کے گانے آئرین پروین نے گائے
اس کے بعد اکمل پنجابی فلمز کی لازمی ضرورت بن گیا اور اس کے بعد اس کی تاریخی فلم ملنگی بنی اور اکمل ملنگی کے نام سے مشہور ھو گیا فلم سٹار فردوس اور اکمل میں محبت قائم ھوئی اور اکمل کے ساتھ دوسری شادی ھوئی فردوس کی ھرجائی طبعیت سے دل برداشتہ اکمل نشے کی طرف منتقل ھوا اور عین جوانی میں 38 سال کی عمر میں وفات پا گیا
اس کے بعد پنجابی فلمز یتیم ھو گئیں جب تک سلطان راھی نھیں آی
No comments:
Post a Comment